Thursday , April 19 2018
Home / Top Stories / راجسمند ویڈیو ’’ دل دہلادینے والا‘‘ ۔ سپریم کورٹ

راجسمند ویڈیو ’’ دل دہلادینے والا‘‘ ۔ سپریم کورٹ

دہلی۔ پچھلے سال ڈسمبر 6کے روز راجستھان کے ضلع راجسمند میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کی زدکوبی کے بعد زندہ جلانے کے واقعہ کی منظر کشی پر مشتمل ویڈیو کو سپریم کورڈ نے ’’ دل دہلادینے والا‘‘ قراردیا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیادیپک مشرا کی زیرقیادت بنچ متوفی بھٹا شیخ کی 50سالہ بیوہ کی درخواست جس میں انہوں نے غیرجانبداری کے ساتھ ایس ائی ٹی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے پر نوٹس جاری کی تھی۔

بنچ نے کہاکہ ہم درخواست پر سنوائی چاہتے ہیں اور ہدایت جاری کرتے ہوئے متوفی لیبر کی بیوہ کی عدالت میں پیرو ی کررہے سینئر ایڈوکیٹ اندرا جئے سنگھ سے کہاکہ اس ضمن میں ایک صحیح درخواست تیار کریں اور سنوائی کے لئے اگلی تاریخ29جنوری مقرر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT