Thursday , December 13 2018

راجمندری رکن اسمبلی وائی ایس آر کانگریس میں شامل

کانگریس اور کرن کمار ریڈی کو جھٹکا ۔ جگن کا ایجنڈہ واضح ہونے کا ادعا

کانگریس اور کرن کمار ریڈی کو جھٹکا ۔ جگن کا ایجنڈہ واضح ہونے کا ادعا

حیدرآباد /11 مارچ (سیاست نیوز) راجمندری کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی آر سوریہ پرکاش راؤ نے وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کانگریس اور کرن کمار ریڈی کو زبردست جھٹکا دیا۔ واضح رہے کہ سوریہ پرکاش راؤ کا شمار کانگریس کے معطل رکن پارلیمنٹ اونڈا ولی ارون کمار کے حامیوں میں ہوتا ہے، انھوں نے ارون کمار کی معطلی پر بطور احتجاج کانگریس اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے کر مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مسٹر سوریہ پرکاش کو سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی نے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، تاہم انھوں نے آج حیدرآباد پہنچ کر جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی اور وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ بعد ازاں انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غیر یقینی سیاسی صورت حال میں جگن موہن ریڈی کا ایجنڈا واضح ہے، جب کہ تمام جماعتیں عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں سے مشورہ کے بعد ہی وائی ایس آر کانگریس میں شامل ہوئے ہیں اور پارٹی کے استحکام کے لئے کام کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ ہم نے وائی ایس آر کانگریس میں غیر مشروط شمولیت اختیار کی ہے، لہذا پارٹی صدر جگن موہن ریڈی کا جو بھی فیصلہ ہوگا، اس پر عمل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT