وجئے واڑہ 10 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے مشرقی گوداوری ضلع میں راجمندری کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس شہر کا نیا نام راجا مہیندرا ورم ہوگا ۔ کہا گیا ہے کہ راجا مہیندرا ورم شہر کا قدیم نام ہے جو چالوکیہ دور حکومت میں تھا ۔ آج ایک اعلی سطح کے اجلاس میں نام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کی ۔ انہوں نے بعد ازاں کہا کہ حکومت نے مقامی عوام کی خواہشات کے مطابق شہر کا نام بدلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بہت جلد اجرائی عمل میں لائی جائیگی ۔