Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / راجمنڈری ۔ چینائی فلائیٹ کا انجن فیل ‘ ایمرجنسی لینڈنگ

راجمنڈری ۔ چینائی فلائیٹ کا انجن فیل ‘ ایمرجنسی لینڈنگ

چینائی 5 نومبر ( پی ٹی آئی ) انڈیگو ائرلائین کی ایک پرواز جو راجمنڈری سے چینائی جارہی تھی انجن کی خرابی کا شکار ہوئی اور اسے ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ اس پرواز میں 47 مسافرین سوار تھے ۔ ائرپورٹ حکام نے بتایا کہ اس پرواز کو مکمل ایمرجنسی میں یہاں لینڈنگ کروایا گیا اور تمام مسافرین کو بحفاظت اتار لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دوران پرواز انجن میں آئیل کی کمی ہوگئی جس کے نتیجہ میں انجن فیل ہوگیا ۔ پھر طیارہ کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT