Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / راجناتھ ، ہنر ہاٹ کا آج افتتاح کریں گے

راجناتھ ، ہنر ہاٹ کا آج افتتاح کریں گے

ملک بھر کے فنکاروں کی مصنوعات کی نمائش ہوگی : عباس نقوی
نئی دہلی ۔ 10 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت برائے اقلیتی امور کی جانب سے منعقدہ ہنر ہاٹ کا افتتاح اتوار کو وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کریں گے ، جس میں ملک کے اعلی فنکاروں کے ذریعہ تیار شدہ ہینڈلوم اور دستکاری کے مصنوعات کا عوام دیدار کرنے کے ساتھ ہی روایتی ہندوستانی موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوں گے ۔وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ اس نمائش کے ذریعہ فنکاروں کو ملک اور بیرون ملک اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔ انھو ں نے بتایا کہ ہنر ہاٹ نمائش کا انعقاد ملک کے کونے کونے میں کیا جارہا ہے جو وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ چلائے جانے والے میک ان انڈیا ، اسٹینڈ اپ انڈیا ،اسٹارٹ اپ پروگرام کاحصہ ہوگا۔عباس نقوی نے بتایا کہ ہنر ہاٹ پروگرام کے تحت پچھلے سال ملک کے تقریبا تین لاکھ فنکاروں اور ان سے جڑے افراد کو روزگار مہیا کرایا گیا ہے ۔نقوی کے مطابق اس طرح کی نمائش کا انعقاد پرگتی میدان میں منعقدہ انٹرنیشنل ٹرید فیئر ( 2017۔2016) ، بابا کھرک سنگھ مارگ (2017)، پوڈوچیری (2017) اور ممبئی(2017)میں کیا گیا۔اتوارسے شروع ہوکر 18فروری تک چلنے والے اس ہنر ہاٹ میں عوام بنگال ،شمال مشرقی ریاستوںگجرات ،جھارکھنڈ اورکشمیر کے لذیذ پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہونگے ۔

TOPPOPULARRECENT