Wednesday , December 12 2018

راجناتھ سنگھ نے سرحدکی صورتحال کا جائزہ لیا

نئی دہلی۔ 13 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو آج اعلیٰ سطحی فوجی عہدیداروں بشمول مشیر قومی سلامتی اجیت دووال نے آج پاکستان سے متصلہ سرحد کی صورتحال کی تفصیلات سے واقف کروایا جہاں گزشتہ پندرہ دن سے زبردست فائرنگ اور شلباری جاری ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ان کو ہدایت دی کہ فوجی چوکیوں پر پاکستانی فوج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سرحد کی محافظ فوج سخت چوکسی اختیار کرے اور سرحد پر مقیم افراد مکمل طور پر تحفظ کرے۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں جن لوگوں نے شرکت کی۔ ان میں معتمد داخلہ انیل گوسوامی، ڈائریکٹر محکمہ سراغ رسانی آصف ابراہیم اور ڈائریکٹر بی ایس ایف ڈی کے پاٹھک شامل تھے۔ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر جاریہ ماہ پاکستانی فوجیوں کی زبردست فائرنگ دیکھی گئی ہے جس میں 8 افراد ہلاک اور 90 بشمول 13 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ 2003ء کی جنگ بندی کے بعد مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے پاکستانی فوج نے سرحدی چوکیوں اور بین الاقوامی سرحد پر بسے ہوئے مواضعات پر زبردست فائرنگ اور شلباری کی ہے جس کی وجہ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT