Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / راجناتھ سنگھ کا جمعرات سے دورہ چین

راجناتھ سنگھ کا جمعرات سے دورہ چین

سرحدی دہشت گردی سے نمٹنے کے بشمول کئی مسائل پر تبادلہ خیال متوقع
بیجنگ ۔ 17نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ پانچ روزہ دورہ چین پر جمعرات کو بیجنگ پہنچیں گے جہاں وہ سرحدی دہشت گردی سے نمٹنے کے بشمول کئی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ دونوں ممالک پیرس دہشت گرد حملوں کے بعد سیکوریٹی امور میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ راجناتھ سنگھ پہلے وزیرداخلہ ہیں جو ایک دہا بعد چین کا دورہ کررہے ہیں۔ بیجنگ میں چین کے عہدیداروں کے ساتھ ان کی بات چیت مقرر ہے۔ دورہ کے پہلے مرحلہ میں وہ شنگھائی جائیں گے جو چین کا مالیاتی مرکز ہے۔ ہندوستانی وزیر کا یہ سب اعلیٰ مرتبہ والا دورہ چین ہے کیونکہ اسی سال مئی میں وزیراعظم نریندر مودی نے چین کا دورہ کیا تھا اس دورہ کے دوران دونوں ممالک نے اہم ترین سرحدی مسائل سے نمٹنے کے بشمول دیگر تمام امور میں تعلقات کو بہتر بنانے کی بات چیت کی تھی۔ راجناتھ سنگھ چین کے پبلک سیکوریٹی وزیر سے بھی بات چیت کریں گے۔ چین کے پولیس سربراہ سے بھی وہ بات چیت کرنے والے ہیں اور قومی انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے عہدیداروں نے کہا کہ راجناتھ سنگھ کا یہ دورہ سیاسی، معاشی اور فوجی محاذوں پر تعلقات میں بہتری کے بعد ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT