Friday , November 16 2018
Home / ہندوستان / راجناتھ سنگھ کا دورۂ شیلانگ

راجناتھ سنگھ کا دورۂ شیلانگ

شیلانگ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ آج ہیلی کاپٹر کے ذریعہ یہاں پہونچے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ وہ نارتھ ایسٹرن کونسل (این ای سی) کے 67 ویں کھلے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اُن کا آج دوپہر آمد پر ریاستی وزیرداخلہ جیمس سنگما نے استقبال کیا۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی مرکزی وزیرداخلہ اِس کونسل کے کھلے اجلاس کی صدارت کرے گا۔ مرکزی وزیر برائے ترقی شمالی مشرقی خطہ جیتندر سنگھ کے ساتھ شمال مشرقی ریاستوں کے چیف منسٹرس اور گورنرس بھی یہاں اِس دو روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں راجناتھ سنگھ کے ساتھ مختلف ترقیاتی پراجکٹوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔ این ای سی ترجمان ایم آر مہاپاترا نے مزید بتایا کہ مرکزی وزیرداخلہ شمال مشرقی خطہ کی ہمہ جہت ترقی سے متعلق اُمور پر مختلف خاکوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT