Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / راجناتھ سنگھ کا ہند ۔ میانمار سرحد کا دورہ

راجناتھ سنگھ کا ہند ۔ میانمار سرحد کا دورہ

امپھال ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے آج ہند ۔ میانمار سرحدی علاقہ مورے کا دورہ کیا اور آسام رائفلس کے سپاہیوں سے جو یہاں تعینات ہیں، تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی وزیرداخلہ کے ہمراہ وزریرمملکت برائے داخلہ کرن ریجیجو بھی ’’دوستی کا پل‘‘ کے دورہ میں شامل تھیں جو ہندوستان کو میانمار سے مربوط کرتا ہے۔ مرکزی حکومت می

امپھال ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے آج ہند ۔ میانمار سرحدی علاقہ مورے کا دورہ کیا اور آسام رائفلس کے سپاہیوں سے جو یہاں تعینات ہیں، تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی وزیرداخلہ کے ہمراہ وزریرمملکت برائے داخلہ کرن ریجیجو بھی ’’دوستی کا پل‘‘ کے دورہ میں شامل تھیں جو ہندوستان کو میانمار سے مربوط کرتا ہے۔ مرکزی حکومت میانمار کے ساتھ سرحدی مسائل کی بات چیت کے ذریعہ خوشگوار یکسوئی کی خواہاں ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ نے آسام رائفلس کے سپاہیوں سے جو یہاں تعینات ہیں، تبادلہ خیال کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ وہ سرحد پر بہت اچھا کام انجام دے رہے ہیں۔ آسام رائفلس کے عہدیداروں نے مرکزی وزیرداخلہ کو بین الاقوامی سرحد پر صورتحال کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ مورے دریائے لوک چاؤ کے کنارے پر واقع ایک چھوٹا سا سرحدی قصبہ ہے، مرکزی حکومت نے یہاں ایک متحدہ تجارتی مرکز قائم کیا ہے جو جلد ہی کارکرد ہوجائے گا۔ شام میں مرکزی وزیرداخلہ نے چیف منسٹر منی پور کے ساتھ صیانتی صورتحال کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT