Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / راجناتھ سنگھ کی سر سنچالک آر ایس ایس سے ملاقات

راجناتھ سنگھ کی سر سنچالک آر ایس ایس سے ملاقات

ناگپور 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج سر سنچالک آر ایس ایس موہن بھاگوت سے تنظیم کے ہیڈ کوارٹرس پر ملاقات کر کے قومی سیاسی منظر پر تبادلہ خیال کیا کیونکہ بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت اپنی معیاد کا ایک سال مکمل کرچکی ہے ۔ آر ایس ایس کے ذرائع کے بموجب بند کمرے کے اس اجلاس میں جو تقریبا دو گھنٹے جاری رہا جس می

ناگپور 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج سر سنچالک آر ایس ایس موہن بھاگوت سے تنظیم کے ہیڈ کوارٹرس پر ملاقات کر کے قومی سیاسی منظر پر تبادلہ خیال کیا کیونکہ بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت اپنی معیاد کا ایک سال مکمل کرچکی ہے ۔ آر ایس ایس کے ذرائع کے بموجب بند کمرے کے اس اجلاس میں جو تقریبا دو گھنٹے جاری رہا جس میں اہم مسائل جیسے حصول اراضی قانون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مرکزی وزیر داخلہ بننے کے بعد سنگھ کے ہیڈ کوارٹرس ’’ہیڈ گیوار بھون ‘‘کا راجناتھ سنگھ کا اولین دورہ تھا جس میں انہوں نے کالے دھن کا پتہ چلانے اور نریندر مودی حکومت کی کارکردگی کا آر ایس ایس کے نقطہ نظر سے جائزہ جیسے اہم مسائل پر تبادلے خیال کیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ بی ایس ایف کے ایک طیارے کے ذریعہ آج صبح ناگپور پہنچے تھے۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی حکومت غریبوں اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی پابند ہے ۔ تاہم انہوں نے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی کی کاشتکاروں کے حال زار کے خلاف کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ۔ انہوں نے کراچی میں دولت اسلامیہ کے حملے کی مذمت کی ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ چین کامیاب رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT