Wednesday , December 19 2018

راجناتھ سنگھ کے رشتہ دار کی احاطہ کالج میں موت

بلیا (یو پی) ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ایک قریبی رشتہ دار آج یہاں کے انٹرمیڈیٹ کالج کے احاطہ میں مردہ پائے گئے، ایک سینئر پولیس آفیسر نے یہ بات کہی۔ کوتوالی علاقہ میں انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سی گوسوامی نے بتایا کہ ریٹائرڈ ٹیچر 76 سالہ اودے پرتاپ سنگھ کی نعش کنور سنگھ انٹر کالج سے برآمد کی گئی۔ انہ

بلیا (یو پی) ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ایک قریبی رشتہ دار آج یہاں کے انٹرمیڈیٹ کالج کے احاطہ میں مردہ پائے گئے، ایک سینئر پولیس آفیسر نے یہ بات کہی۔ کوتوالی علاقہ میں انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سی گوسوامی نے بتایا کہ ریٹائرڈ ٹیچر 76 سالہ اودے پرتاپ سنگھ کی نعش کنور سنگھ انٹر کالج سے برآمد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اودے سنگھ کے فرزند رمیش نے کل یہ شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے والد گزشتہ دوشنبہ سے لاپتہ ہیں۔ اودے سنگھ کی قریبی رشتہ دار راجناتھ سنگھ کے فرزند نیرج کی شریک حیات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT