Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / راجناتھ کا دورۂ کشمیر ، بعض جگہ کرفیو برخاست

راجناتھ کا دورۂ کشمیر ، بعض جگہ کرفیو برخاست

سرینگر ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج اپنے دو روزہ دورۂ کشمیر کا آغاز کیا تاکہ شورش زدہ وادی میں معمول کے حالات بحال کئے جاسکیں۔ دو تجارتی اداروں نے مرکزی وزیر کا بائیکاٹ کیا جبکہ چار اضلاع اور سرینگر ٹاؤن کے چند حصوں سے کرفیو برخاست کردیا گیا مگر دیگر علاقوں میں بطور احتیاط برقرار ہے۔ سنگباری کے اکا دکا واقعات کے سوا آج کا دن سکون سے گزر گیا۔ چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے کپواڑہ میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ تشدد کو ختم کرنے میں مدد کریں۔ راجناتھ نے محبوبہ مفتی حکومت کے بی جے پی وزراء بشمول ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ سے ملاقات کی۔ مسلم رہنماؤں کے گروپ نے بھی مرکزی وزیر سے ہائی سکیورٹی والے نہرو گیسٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ شکاروں اور ہاؤس بوٹس کے مالکین کے وفد نے بھی راجناتھ کو اپنے مسائل سے واقف کرایا۔ وزیر موصوف نے گورنر این این ووہرہ سے بھی مل کر جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT