Tuesday , August 21 2018
Home / سیاسیات / راجندر ترویدی گجرات اسمبلی کے نئے اسپیکر

راجندر ترویدی گجرات اسمبلی کے نئے اسپیکر

بھاو نگر، 16فرور ی (یو این آئی) گجرات کے سابق وزیر راجندر ترویدی ریاست کی 14ویں اسمبلی کے اسپیکر ہونگے ۔حکمراں بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو واگھانی نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹرترویدی کل اپنی نامزدگی داخل کریں گے ۔خیال رہے کہ 2012میں پہلی بار وڈودرا کی راو پورا سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے مسٹر ترویدی 2016میں ریاست کے کھیل ، نوجوان اور ثقافتی امورکے وزیرمملکت بنائے گئے تھے ۔ان کا انتخاب کا باضابطہ اعلان 19فروری کو آئندہ بجٹ اجلاس کے پہلے دن کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT