Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں پانی کی سربراہی کیلئے 50 کروڑ منظور کرنے کا تیقن

راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں پانی کی سربراہی کیلئے 50 کروڑ منظور کرنے کا تیقن

مشن کاکتیہ کے دوسرے مرحلہ کے کام کا آغاز پر مہیندر ریڈی کا خطاب
شمس آباد ۔ 16 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع پداشاہ پور میں واقع تالاب کی مشن کاکتیہ کے تحت صفائی کے کام کا افتتاح وزیر ٹرانسپورٹ مہیندر ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کررہی ہے۔ مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں اور کنٹوں کی صفائی کے کام انجام دیئے جارہے ہیں، جس کے تحت برسات میں بارش کے پانی کو محفوظ کرتے ہوئے کسانوں کو پانی کی سربراہی کی جائے گی اور آئندہ گرما میں پانی کی قلت سے بچا جاسکتا ہے۔ شمس آباد کے موضع پداشاہ پور میں 13 لاکھ 90 ہزار روپئے کے ذریعہ صفائی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجندر نگر اور شمس آباد میں 49 تالابوں کی صفائی کیلئے 9 کروڑ روپئے منظور کئے گئے جبکہ ضلع کے 1192 تالابوں کیلئے 355 کروڑ روپئے منظور ہوئے ہیں۔ محبوب نگر سے تانڈور، وقارآباد، چیوڑلہ، شمس آباد اور راجندر نگر کو پانی کی سربراہی کیلئے دو ہزار کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں جس کیلئے بہت جلد ٹنڈرس طلب کرکے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ مشن کاکتیہ کے تحت 5 لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی سربراہی کی جائے گی، جس سے دو لاکھ 80 ہزار کسانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں راجندر نگر اسمبلی حلقہ کیلئے 50 کروڑ روپئے منظور کرنے کا تیقن دیا اور ہر اسمبلی حلقہ کیلئے بھی 50، 50 کروڑ منظور کئے جائیں گے جس سے پانی کی ٹینکرس کے ذریعہ سربراہی کی جاسکے۔ کے چندرشیکھر راؤ نے برقی مسئلہ کو حل کرتے ہوئے بلاوقفہ برقی سربراہی کررہے ہیں۔ راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے کہا کہ مشن کاکتیہ کے تحت تالابوں اور کنٹوں کی صفائی کرائی جارہی ہے تاکہ آئندہ سال کیلئے پانی کو محفوظ کیا جاسکے اور ساتھ ہی کسانوں کو کھیتی کیلئے پانی کی سربراہی کی جاسکے جس سے لاکھوں کسانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اس موقع پر منڈل صدر چکلا ایلیا، بی ستیش زیڈ پی ٹی سی ممبر کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT