Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / راجندر نگر رکن اسمبلی کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

راجندر نگر رکن اسمبلی کے ہاتھوں ترقیاتی کاموں کا افتتاح

شمس آباد منڈل میں تین ماہ میں کرشنا کا پانی سربراہ کرنے کاتیقن

شمس آباد منڈل میں تین ماہ میں کرشنا کا پانی سربراہ کرنے کاتیقن
شمس آباد ۔ 7 فبروری (سیاست نیوز) شمس آباد منڈل میں راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے دورہ کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا۔ شمس آباد کے موضع ننماجپور میں 5 لاکھ روپئے مالیتی کمیونٹی ہال کا افتتاح کیا۔ کوا گوڑہ میں 5 لاکھ روپئے سے آنگن واڑی بلڈنگ، تونڈ پہلی میں دو مقامات پر آر او واٹر فلٹر پلانٹس کا 5 لاکھ روپئے، پداشاہ پور میں ہیلتھ سب سنٹر کا 14 لاکھ روپئے، برج گڈہ تانڈہ میں 15 لاکھ روپئے سے او ایچ آر واٹر ٹینک، میکلہ بنڈہ تانڈہ میں 15 لاکھ روپئے سے واٹر ٹینک، حمیداللہ نگر میں آر او واٹر فلٹر پلانٹ ڈھائی لاکھ روپئے کے کاموں کا افتتاح راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے تیقن دیا کہ تین ماہ میں کرشناندی کا پانی سربراہ کیا جائے گا اور راجندر نگر حلقہ کی ترقی کیلئے ڈھائی سو کروڑ روپئے کی منظوری ہوگی۔ موسم گرما میں پانی کے مسئلہ کے حل کیلئے تمام اقدامات ابھی سے کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT