Friday , November 17 2017
Home / شہر کی خبریں / راجندر نگر سے ٹی آر ایس امیدوار کا ادخال پرچہ نامزدگی

راجندر نگر سے ٹی آر ایس امیدوار کا ادخال پرچہ نامزدگی

5 ڈیویژنس میں کامیابی حاصل کرنے کا عزم: سری لتا
حیدرآباد۔/17جنوری، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد انتخابات کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن راجندر نگر ڈیویژن سے ٹی آر ایس امیدوار کے سری لتا نے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر نریندر ریڈی ایم ایل سی بھی موجود تھے۔ سری لتا نے جلوس کی شکل میں راجندر نگر میونسپل آفس پہنچ کر پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ نریندر ریڈی ایم ایل سی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راجندر نگر حلقہ کے پانچ ڈیویِژنس میں ٹی آر ایس پارٹی کامیابی حاصل کرے گی اور گریٹر حیدرآباد کی ترقی صرف ٹی آر ایس کے دور میں ہی ہوگی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بنیادی مسائل کی یکسوئی کیلئے ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر بھیم ارجن ریڈی، دھرما ریڈی، سید مزمل احمد، محمد اشفاق، سید خالد، ایم اے بصیر، ساجد خان، مجاہد، ڈیوڈ، سید اسحاق، بھانو پرساد، ارونا، منجولہ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT