Wednesday , June 20 2018
Home / جرائم و حادثات / راجندر نگر میں اشرار نے آٹو کو آگ لگادی

راجندر نگر میں اشرار نے آٹو کو آگ لگادی

حیدرآباد /14 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے حساس علاقہ عرش محل میں کل رات اچانک سنسنی پھیل گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سید محمد علی کا آٹو نامعلوم اشرار نے نذرآتش کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ سید محمد کل رات دیر گئے اپنا آٹو لیکر مکان پہونچے اور روزانہ کے معمول کی طرح اپنے مکان میں سوگئے رات دیر گئے ان کے پڑوسی جعفر نے جلنے کی بو محسوس کرتے ہوئے مکان سے باہر نکل کر دیکھا تو سید محمد علی کا آٹو جل رہا تھا ۔ جس کے بعد جعفر نے محمد علی کو جگایا اور آگ پر قابو پایا گیا ۔ اس دوران آٹو تقریباً جھلس گیا تھا اور آٹو سے متعلق تمام دستاویزات بھی جھلس گئے ۔ شکایت گذار کی شکایت کے بعد پولیس راجندر نگر نے یہ بات باتئی ۔ سب انسپکٹر مسٹر کنکیا نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT