Friday , September 21 2018
Home / جرائم و حادثات / راجندر نگر میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل

راجندر نگر میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپسی خصومت کی بناء 4 افراد نے سید حاجی عرف منٹل حاجی کا قتل کردیا۔ وہ ساتھی سارقین کو رقم دینے ورنہ پولیس کو سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ انسپکٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ کل رات منٹل حاجی اپنے

حیدرآباد 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپسی خصومت کی بناء 4 افراد نے سید حاجی عرف منٹل حاجی کا قتل کردیا۔ وہ ساتھی سارقین کو رقم دینے ورنہ پولیس کو سرگرمیوں کے بارے میں مطلع کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ انسپکٹر وینکٹ ریڈی نے بتایا کہ کل رات منٹل حاجی اپنے ساتھیوں عثمان، اظہر، زبیر اور شفیع کے ساتھ مئے نوشی میں مصروف تھا اور اُس وقت یہ فیصلہ کیا گیا کہ دوسری رات بھی اِسی مقام پر ملاقات ہوگی اور تمام معاملات طے کرلئے جائیں گے۔ اُس وقت منٹل حاجی اپنے ساتھیوں عثمان اور اظہر سے رقم کا مطالبہ کررہا تھا۔ اُس نے رقم نہ دینے کی صورت میں پولیس کو مطلع کرنے کی دھمکی دی۔ جس پر عثمان اور اظہر نے منٹل کو قتل کردینے کی سازش تیار کی اور رات دیر گئے سنسان علاقہ میں طلب کرکے وہاں مئے نوشی کے بعد تیز دھاری ہتھیار سے منٹل حاجی کا قتل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ منٹل حاجی اِس سے پہلے سرور نگر اور راجندر نگر پولیس کی کارروائی میں جیل جاچکا تھا جبکہ عثمان بھی جیل کی سزا کاٹ چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT