Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / راجندر نگر میں خاتون کا قتل

راجندر نگر میں خاتون کا قتل

حیدرآباد26 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون کا قتل کردیا گیا ۔ ایک 30 تا 40 سالہ عمر والی خاتون جو اکثر مائیلار دیو پلی کے علاقہ میں شراب خانوں کے اطراف دکھائی دیتی تھی۔ اس خاتون کے مشتبہ قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم انسپکٹر مائیلار دیو پلی سید نعیم الدین جاوید کا کہنا ہے کہ پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ یہ خاتون اکثر شراب خانوں کے اطراف دکھائی دیتی تھی اور پولیس کو بھی کئی مرتبہ یہ خاتون نظر آئی تھی ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جو برنداون کالونی میں واقعہ ایک اسکول کے قریب سے اس خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس خاتون کی نعش کو یہاں پھینک دیا گیا ہوگا ۔ پولیس مصروف تحقیقا ت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT