Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / راجندر نگر میں کیمپ آفس کا سنگ بنیاد

راجندر نگر میں کیمپ آفس کا سنگ بنیاد

شمس آباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر میں پرکاش گوڑ نے کیمپ آفس کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ پر اسمبلی کی ترقی کیلئے کیمپ آفس تعمیر کرتے ہوئے ترقی کیلئے سنجیدہ ہے ۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے کیمپ آفس تعمیر کیا جارہا ہے جس سے عوام کو بھی اپنے اپنے مسائل کو پیش کرنے میں آسانی ہوگی ۔ تلنگانہ حکومت کروڑہا روپیوں کے ذریعہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنانے کے اقدامات کررہی ہیں ۔ اس موقع پر کے چندرا ریڈی شمس آباد ٹی آر ایس صدر ، وینکٹیش گوڑ ، ٹاؤن صدر ، ایس ایم اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری ، ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔

عالمی اردو کانفرنس کے ضمن
محبان اردوکا مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( راست ) : تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان قرار دینے کے بعد عنقریب عالمی اردو کانفرنس منعقد کرنے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اعلان پر 23 دسمبر کو شام 5 بجے مدرسہ سراج المومنات مشیر آباد میں ’ جشن اردو پروگرام ‘ منعقد کیا جائے ۔ جس میں چیرمین سٹ ون عنایت علی باقری کے علاوہ دیگر سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور ادبی نمائندے شرکت کریں گے ۔ سکریٹری کراس ورلڈ اسکول نگرانی کریں گی ۔ تفصیلات کے لیے 9247359593 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT