Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / راجندر نگر کے تین ڈیویژنس کے عوام سے ٹی آر ایس کا اظہارتشکر

راجندر نگر کے تین ڈیویژنس کے عوام سے ٹی آر ایس کا اظہارتشکر

شمس آباد ۔ 6 فبروری (سیاست نیوز) راجندر نگر حلقہ کے تین ڈیویژنس میلار دیو پلی، عطا پور اور راجندر نگر میں ٹی آر ایس کی کامیابی پر سید مزمل احمد اور دیگر نے عوام سے اظہارتشکر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تینوں ڈیویژنس میں مسلمانوں نے ٹی آر ایس پر بھروسہ کرتے ہوئے کامیابی دلائی۔ ٹی آر ایس حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اقدامات کررہی ہے۔ راجندر نگر حلقہ میں بھی ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے۔ ٹی آر ایس نے انتخابات سے قبل جو وعدے کئے تھے ان وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔ سید مزمل احمد ٹی آر ایس ایرپلی ایریا کمیٹی صدر نے کہا کہ ٹی آر ایس کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔ عوام نے پارٹی پر بھروسہ کیا۔ اس بھروسہ کو برقرار رکھتے ہوئے مزید ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں گے۔ اس موقع پر سری سیلم، سید خالد، عبدالعزیز، ساجد خان، افضل احمد، سید اسحاق الدین، سریکانت ریڈی، بالراج، روی، مہیندر، شاہد پیران، محمد مجاہد، دیپا ملیش، سنتوش، سلطانہ بیگم کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT