Wednesday , December 19 2018

راجندر کمار چودھری ڈی جی پی جموں کشمیر مقرر

نظام آباد:22؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجندر کمار چودھری جموں کشمیر کے ڈی جی پی کی حیثیت سے مقرر کئے جانے پر ضلع نظام آباد کے عوام کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ راجند رکمار چودھری کا تعلق شہر نظام آباد سے ہے انہوں نے 1984 ء میں آئی پی ایس میں کامیابی حاصل کی اور جموں کشمیر کیڈر آفیسر کی حیثیت سے منتخب کئے گئے تھے ۔ راجندر کم

نظام آباد:22؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجندر کمار چودھری جموں کشمیر کے ڈی جی پی کی حیثیت سے مقرر کئے جانے پر ضلع نظام آباد کے عوام کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ راجند رکمار چودھری کا تعلق شہر نظام آباد سے ہے انہوں نے 1984 ء میں آئی پی ایس میں کامیابی حاصل کی اور جموں کشمیر کیڈر آفیسر کی حیثیت سے منتخب کئے گئے تھے ۔ راجندر کمار چودھری نے نرملا ہردیا اسکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور دسویں جماعت شیواجی نگر مانک بھون اسکول سے کامیابی حاصل کی اور انٹرمیڈیٹ وجئے واڑہ کے لایولا کالج سے کامیابی حاصل کی اور ڈگری بھی یہی سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایم ایس سی کاکتیہ یونیورسٹی سے کامیابی کے بعد نظا م آباد ویمنس کالج میں لکچرر کی حیثیت سے چنددن کام کرتے ہوئے سیول سرویس کے امتحانات کیلئے تیاریاں شروع کی اور سیول سرویس کے امتحانات میں آئی پی ایس کیلئے منتخب ہوتے ہوئے جموں کشمیر کیڈرکیلئے منتخب ہوئے کے جی پرکاش پوسٹ ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کے بعد 1959ء میں نظام آباد منتقل ہوگئے تھے اور یہی پر سکونت اختیار کی ان کے بھائی اجیت کمار چودھری آرمی میں کام کرنے کے بعد وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے بعد حیدرآباد منتقل ہوگئے جبکہ راجند کمار چودھری کے والد اور والدہ نظام آباد میں مقیم ہے اور یہ چھ ماہ قبل ایک شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے نظام آباد آئے ہوئے تھے راجندر کمار چودھری کو جموں کشمیر کے ڈی جی پی کی حیثیت سے مقرر کئے جانے پر ان کے خاندان میں مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے اور یہ ضلع کیلئے اعزاز ہے۔ راجندر کمار چودھری نے سری نگر ایس ایس پی جموں کے آئی جی کشمیر کے آئی جی کی حیثیت سے خدمت انجام دی تھی سری نگر کے لال چوک پرہوئے حادثہ میں دہشت گردوں کے حملہ میں یہ شدید زخمی ہوگئے تھے انہوں نے غلام نبی آزاد کے چیف منسٹر کے دور میں لشکر طیبہ کے حملہ کوناکام بنانے میں بھی اہم رول ادا کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے اور کئی دن تک یہ زیر علاج تھے۔

TOPPOPULARRECENT