Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / راجوری میں احتجاج، ’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے

راجوری میں احتجاج، ’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے

جموں ، 9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے تحصیل نوشہرہ میں ایڈیشنل دپٹی کمشنر (اے ڈی سی) کی تعیناتی کے حق میں احتجاج کرنے والے بعض افراد کی طرف سے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔ریاست کی موجودہ مخلوط حکومت کی اکائی بی جے پی بالخصوص بی جے پی ممبر اسمبلی نوشہرہ رویندر رینا سے ناراض ان احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا مطالبہ منظور نہ کئے جانے کی صورت میں انہیں پاکستان بھیجا جائے ۔ تاہم سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے پاکستان حامی نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے پاکستان حامی نعرے بازی کرنے والوں کی شناخت کرلی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ تاہم احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ’پاکستان زندہ باد‘کے نعرے نہیں لگارہے ہیں بلکہ انہیں بی جے پی کی ناکامی نے یہ نعرے لگانے پر مجبور کردیا ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‘پاکستان زندہ باد’ کے نعرے ایک ایسے حلقہ انتخاب میں لگائے جارہے ہیں ، جس کے شعلہ بیان بی جے پی ممبر اسمبلی رویندر رینا ریاستی اسمبلی کے اندر اور باہر اپنی پاکستان مخالف بیان بازی اور نعرے بازی کے لئے مشہور ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تحصیل نوشہرہ میں اے ڈی سی کی تعیناتی کے مطالبے کو لیکر جمعہ کے روز مکمل ہڑتال کی گئی۔

بغیر ٹکٹ خاتون، ٹی ٹی کو دیکھ کر چلتی ٹرین سے کودپڑی
دیوریا، 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یو پی ، بلیا کے بھٹنی۔ وارانسی ریلوے روٹ پرسفر کر رہی بغیر ٹکٹ مسافر خاتون نے چلتی ٹرین سے چھلانگ مار دی، جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچھ خواتین مسافر ٹرین پر بھٹنی۔ وارنسی روٹ پر مڑہاڈیح سے بھٹنی جانے والی پسنجر ٹرین پرکل شام لاریریکوے اسٹیشن سے سوار ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ جب انہوں نے ٹکٹ کی تفتیش ہو تے دیکھا تو ایک خاتون مسافر نے ٹرین سے چھلانگ لگا دی، اور زخمی ہو گئی۔ اس کو اسپتال میں داخل کر ا دیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT