Saturday , February 24 2018
Home / ہندوستان / راجوری میں ایل او سی پر ہند و پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ

راجوری میں ایل او سی پر ہند و پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ

جموں۔ 11 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے ۔ تاہم گولہ باری کے اس تبادلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔طرفین کے مابین گولہ باری کا یہ تبادلہ ایک ایسے وقت میں ہوا، جب مرکزی وزارت داخلہ کی پانچ رکنی ٹیم صوبہ جموں میں پاکستان سے متصل سرحدوں کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کے مسائل کو جاننے اور ان کا حل ڈھونڈ نکالنے کیلئے ریاست کے دورے پر آئی ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے گزشتہ شام راجوری کے نوشہرہ سیکٹر کے لام علاقہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے خودکار اور ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

نتیش کمار کا سیاسی سفر سازشوں سے بھرپور :تیجسوی یادو
پٹنہ۔ 11 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے چیف منسٹرنتیش کمار کی سیاست پر آج شدید حملہ میں کہا کہ اُن کا سیاسی سفر سازشوں سے بھرا ہوا ہے ۔ تیجسوی نے ٹوئٹر پر سابق وزیر اعلی جتن رام مانجھی کے بیان کی حمایت میںکہا کہ جس شخص کی پوری سیاست ہی سازش اور خود غرضی سے بھری ہے وہ اور کیا کر سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT