Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / راجوری میں تیسرے دن بھی کرفیو نافذ

راجوری میں تیسرے دن بھی کرفیو نافذ

جموں ۔ 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجوری میں آج تیسرے دن بھی کرفیو نافذ رہا جبکہ حکام نے یہ فیصلہ کیا ہیکہ شام کے اوقات میں صرف گھنٹے کیلئے کرفیو میں نرمی دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر راجوری دیپتی اوپل نے بتایا کہ آج تیسرے دن کرفیو کے نفاذ کے دوران صورتحال پرامن رہی اور شام میں 2 گھنٹے کیلئے کرفیو چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹاؤن میں فرقہ وارانہ تصادم کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے مجسٹریل تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT