Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / راجوری میں لڑکیوں کو آرمی ٹریننگ

راجوری میں لڑکیوں کو آرمی ٹریننگ

جموں۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) آرمی نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے دیہی علاقہ میں لڑکیوں کو حفاظتِ خوداختیاری کی تربیت دی ہے ۔ دفاع کے ترجمان آج یہاں کہا کہ انڈین آرمی نے چار ہفتے طویل سیلف ڈیفنس کیڈر کا انعقاد عمل میں لایاجس میں خصوصیت سے لڑکیوں کو تربیت دی گئی کہ اپنی حفاظت کس طرح کی جائے ۔ انھوں نے بتایا کہ جملہ 10 لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کی مختلف تکنیک سکھائی گئی اور اب وہ مشکلات اور ہنگامی حالات میں خود کی حفاظت کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں ۔ آرمی کی کوششوں کو گاؤں کے سرپنچ نے سراہا ہے۔

شاہجہاں پور ریلوے اسٹیشن پر
مال گاڑی کا گارڈ گولی لگنے سے زخمی
شاہ جہاں پور۔ 26 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں شاہ جہاں پور کے روزا ریلوے اسٹیشن پر بدمعاشوں نے ڈیوٹی پر جا رہے مال گاڑی کے ایک گارڈ کو گولی مار کر شدید طور پر زخمی کر دیا۔ریلوے پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ روزا اسٹیشن پر تعینات گارڈ امیت گپتا (35سال)روزا سے مرادآباد جا رہی مال گاڑی پر ڈیوٹی کیلئے جا رہے تھے اسی دوران پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے بدمعاشوں نے انھیں زدوکوب کیا۔ کسی طرح وہ جان بچا کر مال گاڑی پر چڑھ گئے تبھی پیچھے سے بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی اور فرار ہوگئے ۔ گولی ان کے ران پر لگی ۔اطلاع پر وہاں پہنچی پولیس نے زخمی گارڈکو ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا ہے ۔ واقعہ کے پس پردہ زمینی تنازعہ کی بات کہی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT