Sunday , July 22 2018
Home / شہر کی خبریں / راجولی بنڈہ پر اجلاس ‘ ہریش راؤ کی آندھرا کے وزیر آبپاشی کو دعوت

راجولی بنڈہ پر اجلاس ‘ ہریش راؤ کی آندھرا کے وزیر آبپاشی کو دعوت

حیدرآباد 16 جنوری ( پی ٹی آئی ) وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے اپنے آندھرا پردیش کے ہم منصب ڈی اوما مہیشور راؤ کو ایک اجلاس کیلئے مدعو کیا ہے جو حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں راجولی بنڈہ ڈائیورشن اسکیم پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ کرناٹک کے وزیر آبی وسائل ایم بی پاٹل نے حالیہ دورہ حیدرآباد کے موقع پر ایک سہ فریقی اجلاس کی تجویز پیش کی تھی تاکہ اس تعلق سے مسائل کو حل کئے جاسکیں اور کوئی ایسا ایکشن پلان تیار کیا جائے جس سے اس پراجیکٹ کو جولائی 2018 تک مکمل کیا جاسکے ۔ ہریش راؤ نے ڈی اوما مہیشور راؤ کو ایک مکتوب روانہ کرکے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT