Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / راجو سریواستو اور جگدمبیکا پال بی جے پی میں شامل

راجو سریواستو اور جگدمبیکا پال بی جے پی میں شامل

نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق کانگریس قائد جگدمبیکا پال اور مشہور کامیڈین راجو سریواستو نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ نے ان کا استقبال کیا ۔ جگدمبیکا پال نے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے خواہاں تھے لیکن قطعی فیصلہ انہوں نے پارٹی سنٹرل الیکشن کمیٹی پر چھوڑدیا تھا ۔ یاد رہے کہ ج

نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق کانگریس قائد جگدمبیکا پال اور مشہور کامیڈین راجو سریواستو نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر پارٹی صدر راج ناتھ سنگھ نے ان کا استقبال کیا ۔ جگدمبیکا پال نے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کے خواہاں تھے لیکن قطعی فیصلہ انہوں نے پارٹی سنٹرل الیکشن کمیٹی پر چھوڑدیا تھا ۔ یاد رہے کہ جگدمبیکا پال کو یو پی کے ایک روزہ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے بھی یاد کیا جاتا ہے ۔ پال فی الحال دومریا گنج سے انتخابی میدان میں اترنے کے خواہاں ہیں کیونکہ اسی حلقہ انتخاب سے انہوںنے گزشتہ انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی ۔

گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا نام مودی
نئی دہلی ۔ 19 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں عام انتخابات قریب آرہے ہیں۔ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی ان دنوں گوگل سرچ پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے والا نام بن کر ابھرے ہیں۔ گوگل رجحانات کے مطابق چیف منسٹر گجرات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے کئے جانے والے سرچ میں نریندر مودی سرفہرست ہیں، ان کے بعد جیہ للیتا اور اکھلیش یادو کا نام آتا ہے۔ ممتا بنرجی اور نتیش کمار کے نام بھی سرچ کئے جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT