راجگوپال کے فرضی سروے پر کے سی آر کی تنقید

حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (این ایس ایس) سابق رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال کے سروے پر تنقید کرتے ہوئے ٹی آر ایس صدر اور نگرانکار چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے عوام سے کہا کہ وہ اس طرح کے فرضی اور جھوٹے سروے پر بھروسہ نہ کرے۔ راجگوپال نے تلنگانہ انتخابات میں کانگریس زیرقیادت مہاکوٹمی کی شاندار کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تلگودیشم صدر چندرابابو نائیڈو عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ اس طرح کے سروے کی مہم میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملنے والی ہے۔ 119 کے منجملہ 100 اسمبلی حلقوں پر ٹی آر ایس کامیاب ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT