Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / راجہ سدارام اور بدھامرلی کی آج حلف برداری

راجہ سدارام اور بدھامرلی کی آج حلف برداری

حیدرآباد ۔ 24 ستمبر ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے قانون حق معلومات کے تحت قائم کئے جانے والے تلنگانہ اسٹیٹ انفارمیشن کمیشن کیلئے تقرر شدہ ریاستی چیف اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر ڈاکٹر راجہ سدارام اور اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر بدھامرلی 25 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف لیں گے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گورنر تلنگانہ و آندھراپردیش ای ایس ایل نرسمہن 25 ستمبر کو 10.40 بجے پر راجہ سدارام اور بدھا مرلی کو عہدہ و رازداری کا حلف دلائیں گے ۔ ڈاکٹر ایس راجہ سدارام ایک طویل عرصہ تک متحدہ آندھراپردیش اور نئی تلنگانہ ریاست میں قانون ساز اسمبلی میں سکریٹری کے عہدے پر فائز رہے اور سکریٹری عہدے سے سبکدوشی کے فوری بعد انہیں تلنگانہ کا پہلے چیف الیکشن کمشنر کی حیثیت سے تقرر کیا ۔ جبکہ مسٹر بدھامرلی جو کہ تلگوروزنامہ ’’آندھرا بھومی‘‘ کے سینئر صحافی ہیں ۔ انہیں بحیثیت انفارمیشن کمشنر تقرر کیا ہے ۔ حکومت مزید انفارمیشن کمشنرس کا تقرر کرنے پر سنجیدگی سے غور کرر ہی ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مزیدچند انفارمیشن کمشنرس کے ناموں کو قطعیت تو دے دی گئی ہے لیکن کچھ دن بعد ان کے تقررات سے متعلق اعلان اور احکامات جاری کرنے کا ادارہ رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT