Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / راجہ سدارام اور بدھا مرلی کی حلف برداری

راجہ سدارام اور بدھا مرلی کی حلف برداری

حیدرآباد ۔25ستمبر( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے ڈاکٹر ایس راجہ سدا رام کو بحیثیت اسٹیٹ چیف انفارمیشن کمشنر اور مسٹر بدھا مرلی کو بحیثیت اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر کے عہدے و رازداری کا حلف دلایا ۔ آج راج بھون کے ہال میں منعقدہ سادہ لیکن پُراثر تقریب میں ای ایس ایل نرسمہن نے مذکورہ دونوں کو حلف دلایا اور یہ حلف برداری تقریب بمشکل چار تا پانچ منٹ میں ختم ہوگئی ۔ ریاستی قانون حق معلومات کے تحت قائم کردہ دفتر آر ٹی آئی کیلئے ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں لائے جانے کے بعد ڈاکٹر ایس راجہ سدا رام کا بحیثیت اسٹیٹ چیف انفارمیشن کمشنر اور مسٹر بدھا مرلی کو اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر کے عہدہ پر پہلی مرتبہ تقرر کیا گیا تھا۔ حلف برداری کے بعد دونوں نے اپنے دفترپہنچ کرجائزہ حاصل کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT