Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / راجہ سنگھ کے بیانات سے بی جے پی کی بے تعلقی

راجہ سنگھ کے بیانات سے بی جے پی کی بے تعلقی

حیدرآباد ۔ یکم ڈسمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی کے خلاف اس پارٹی کے رکن راجہ سنگھ کے ریمارکس پر بی جے پی کے ریاستی ترجمان کرشنا راؤ نے سخت نوٹ لیا اور کہا کہ ان کی پارٹی کی تادیبی کاررواء کمیٹی اس مسئلہ کا جائزہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’بیف اور دیگر مسائل پر راجہ سنگھ کے بیانات خالصتاً ان کے شخصی نظریات پر مشتمل ہیں جس سے بی جے پی کے شکایات کی ترجمانی نہیں ہوگی۔ کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ بی جے پی ایک پابند ڈسپلن پارٹی ہے اور اس کے قائدین اپنے صدر کے خلاف کھلے عام بیانات نہیں دیا کرتے ۔ کشن ریڈی کے خلاف راجہ سنگھ کے بیانات کا بی جے پی کی تادیبی کارروائی کمیٹی جائزہ لے گی۔

TOPPOPULARRECENT