Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / راجہ سنگھ کے خلاف کیس درج

راجہ سنگھ کے خلاف کیس درج

حیدرآباد۔/28مارچ، ( پی ٹی آئی) بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ لودھ کے خلاف رام نومی کے موقع پر اس کے مبینہ اشتعال انگیز بیانات کی پاداش میں ایک کیس درج رجسٹر کیا گیا ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ یہاں گوشہ محل حلقہ کے نمائندہ راجہ سنگھ کے خلاف چند روز قبل دو شکایتیں داخل کی گئیں جن میں الزام عائد کیا گیا کہ ایم ایل اے نے اپنے بیانات کے ذریعہ شکایت کنندگان کے مذہبی جذبات مجروح کئے ہیں، جس سے ان کے مطابق فرقہ وارانہ ہم آہنگی متاثر ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT