Tuesday , August 14 2018
Home / دنیا / راجہ پکسے کی پارٹی کو مقامی مجالس انتخابات میں زبردست کامیابی

راجہ پکسے کی پارٹی کو مقامی مجالس انتخابات میں زبردست کامیابی

کولمبو ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجہ پکسے نے گذشتہ ہفتہ کے اواخر میں اپنی جس پارٹی کو مجالس مقامی انتخابات کے میدان میں اتارا تھا، اسے زبردست کامیابی ملنے کے بعد اب وہ ملک میں پارلیمانی انتخابات جلد منعقد کروانا چاہتے ہیں۔ مجالس مقامی کے انتخابی نتائج نے سری لنکا کی تین سال قبل اقتدار پر آئی اصلاح پسند حکومت کو زبردست دھکہ پہنچایا ہے۔ دریں اثناء راجہ پکسے نے آج اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اب اقتدار پر برقرار رہنے کا اخلاقی حق کھو چکی ہے لہٰذا عوام کو ایک موقع اور دیا جانا چاہئے کہ وہ نئی پارلیمنٹ منتخب کریں۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق سری لنکا پیوپلز فرنٹ جس کی راجہ پکسے تائید کرتے ہیں، کو 341 کے منجملہ 230 مقامی کونسل پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کے لئے ہفتہ کے روز رائے دہی ہوئی تھی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی دلچسپ ہوگا کہ راجہ پکسے کو 2015ء کے صدارتی انتخابات میں شکست ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب انہیں دوبارہ برسراقتدار دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت ایک نیا دستور تشکیل دیکر اقلیتی تمل عوام کے ساتھ اقتدار میں شراکت داری کی تیاریاں کرتے ہوئے ملک کے اثاثہ جات کو فروخت کرنے والی ہے۔

TOPPOPULARRECENT