Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / راجیش ، نوپور تلوار کی جیل سے رہائی

راجیش ، نوپور تلوار کی جیل سے رہائی

دسنا ( اترپردیش ) 16 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈینٹسٹ جوڑا راجیش اور نوپور تلوار آج دسنا جیل سے رہا کردئے گئے ۔ انہیں آروشی ۔ ہیمراج دوہرے قتل کیس سے الہ آباد ہائیکورٹ نے بری کردیا تھا ۔ تلوار جوڑا تقریبا چار سال جیل میں رہا تھا اور آج شام 5 بجے اس کی رہائی عمل میں آئی ۔ پولیس نے نوپور کے والدین کو نوئیڈا میں جل وایو وہار تک ان کے گھر پہونچایا ۔ اسی علاقہ میں 2008 میں یہ لوگ مقیم تھے جہاں ان کی دختر اور ملازم کا قتل کردیا گیا تھا ۔ جیل کے باہر سڑک پر انتہائی گہما گہمی کی صورتحال تھی کیونکہ میڈیا کے نمائندے اور فوٹو گرافرس تلوار جوڑے کی جیل سے باہر آتے ہوئے تصاویر بنانے ایک دوسرے پر سبقت لیجا رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT