Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / راجیش مونت استعفیٰ دیں، ونود کو رہا کیا جائے :کانگریس

راجیش مونت استعفیٰ دیں، ونود کو رہا کیا جائے :کانگریس

نئی دہلی۔ 28اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے سی ڈی اسکینڈل میں پھنسے چھتیس گڑھ کے تعمیرات عامہ کے ریاستی وزیر راجیش مونت کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اس معاملے میں حراست میں لئے گئے سینئر صحافی ونود ورما کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہئے ۔کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ورما نہ صرف ایک سینئر صحافی ہیںبلکہ ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا کے رکن بھی ہیں۔ ورما چھتیس گڑھ میں صحافیوں کے تحفظ پر رپورٹ تیار کرنے والی ٹیم کے رکن رہے ہیں۔ یہ رپورٹ چھتیس گڑھ حکومت کر کٹہرے میں کھڑا کرتی ہے ۔ چھتیس گڑھ میں صحافیوں پر متعدد مرتبہ حملے کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی صحافی کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ چھتیس گڑھ حکومت کے گلے نہیں اترتی، تو اسے ملک دشمن قرار دے دیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT