Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / راجیوگاندھی کی یوم پیدائش تقاریب

راجیوگاندھی کی یوم پیدائش تقاریب

نظام آباد:11؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ریاستی مہیلا کانگریس شریمتی آکولہ للیتا، صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان،ڈی سی سی سکریٹری آکولہ چننا راجیشور و دیگر کانگریسی قائدین نے ضلع کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ اگست میں راجیو گاندھی جینتی تقریب منائی جارہی ہے۔ 20؍ اگست کو دہلی کے کلوٹولا اسٹڈیم میں من

نظام آباد:11؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)صدر ریاستی مہیلا کانگریس شریمتی آکولہ للیتا، صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان،ڈی سی سی سکریٹری آکولہ چننا راجیشور و دیگر کانگریسی قائدین نے ضلع کانگریس بھون میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ اگست میں راجیو گاندھی جینتی تقریب منائی جارہی ہے۔ 20؍ اگست کو دہلی کے کلوٹولا اسٹڈیم میں منعقدہ تقریب میں ضلع کانگریس کے قائدین اور مہیلا قائدین بڑے پیمانے پر شرکت کریں گے۔ شریمتی آکولہ للیتا نے کہا کہ 20 ؍ اگست کو منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے کیلئے ضلع کے قائدین 18؍ اگست کے روز یہاں سے روانہ ہوں گے ضلع نظام آباد سے بڑے پیمانے پر کانگریسی کارنوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام میں اہم رول ادا کیا ہے۔ لہذا سونیا گاندھی کی قربانی اور ان کے فیصلہ کے بارے میں عوام کو واقف کرانے ضرورت پر زور دیا۔ تلنگانہ کے بارے میں عوام کو واقف کروانے میں کانگریسی قائدین ناکام رہیں جس کی وجہ سے انتخابات میں کانگریس کو ناکامی ہوئی ہے۔ آنے والے دنوں میں کانگریس پارٹی کے مستحکم کیلئے جدوجہد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ مقامی ادارہ جات میں راجیو گاندھی نے 50 فیصد ریزرویشن خواتین کیلئے فراہم کیا تھا جس کی وجہ سے حال ہی میں منعقدہ ضلع پریشد، منڈل پریشد، بلدی انتخابات میں خواتین کو 50 فیصد کامیابی حاصل ہوئی۔ راجیو گاندھی کی 70 یوم پیدائش کا بڑے پیمامنے پر مناتے ہوئے انہیں زبردست خراج پیش کرنے کی خواہش کی۔ صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان نے اپنی تقریر میں کہا کہ تلنگانہ کی حکومت کے قیام کے 40 دن کے باوجود بھی کسانوں کو قرضہ جات کی معافی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے فوری قرضہ جات کو معاف کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT