Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / راجیوگاندھی کے قاتلوں نے مذہب کے دامن میں پناہ لی

راجیوگاندھی کے قاتلوں نے مذہب کے دامن میں پناہ لی

ویلور( ٹاملناڈو) 16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیو گاندھی کے قتل مقدمہ میں مجرم قرار دیئے ہوئے سری ہرن اور سنتھن نے جو تقریباً 25سال سے قید خانے میں ہیں کٹر مذہبی شخصیت اپنالی ہے ۔اس مقدمہ کے سات مجرموں میں سے سری ہرن عرف مرگن اور سنتھن باقاعدہ طور پر جیل کے احاطہ میں قائم مندر جاتے ہیں ۔ دیوی امان ‘ گنیش اور سائی باباکی پوجا کرتے ہیں ۔ جیل کے ذرائع کے بموجب سری ہرن اور سنتھن دونوں کٹر مذہبی شخصیت بن گئے ہیں تاکہ انہیں روحانی سکون حاصل ہوسکے ۔

TOPPOPULARRECENT