Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / راجیو ابھیان کھیل کود مقابلے

راجیو ابھیان کھیل کود مقابلے

اوٹکور۔ 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور میں راجیو ابھیان کھیل کود مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا جس میں 14 سال سے کم عمر کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ یہ کھیل کود گیمس منڈل سطح پر اوٹکور مستقر پر منعقد کئے گئے کھیل کود میں کامیاب طلباء کو انعامات کی تقسیم کے موقع پر MLA رام موہن ریڈی نے شرکت کی۔ اس موقع پر MPDO اوٹکور وینکماں، MEO وینکٹیا، ZPTC رکن ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی، ارویند کمار اور دیگر اساتذہ اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داروں نے اور سیکریٹری سوٹا رؤف حسام الدین، ایم لکشما ریڈی صدر PRTU، مولاعلی، PEF ماسٹر اور دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی، اروند کمار اور MEO وینکٹیا نے طلباء کو کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔ کھیل میں مہارت حاصل کرتے ہوئے ریاستی سطح پر سبھی اپنا اور وطن کا نام روشن کریں۔ MLA رام موہن ریڈی نے کہا کہ طلباء و تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی دلچسپی لیں۔ کھیل کود بھی طلباء کیلئے نہایت ہی ضروری ہے۔ انہوں نے طلباء کو ہمت افزائی کی کہ ابتدائی سطح پر کھیل کود سے ضلعی اور ریاستی طور پر بھی کامیاب ہوں تاکہ اس ملک کے طلباء ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔ اس موقع پر ایس آئی اوٹکور جناب پراوین کمار نے بھی طلباء کو مفید مشوروں سے سے نوازا۔ اپنی طرف سے طلباء کو پینے کیلئے صاف و شفاف پانی کا بہترین نظم کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT