Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / راجیو اور چودھری کے استعفیٰ منظور، صدر کا اقدام

راجیو اور چودھری کے استعفیٰ منظور، صدر کا اقدام

نئی دہلی 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند رامناتھ کووند نے آج مرکزی وزیر شہری ہوا بازی تلگودیشم پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اشوک گجپتی راجو اور تلگودیشم پارٹی کے وائی ایس چودھری کا اپنی اپنی وزارتوں سے استعفیٰ منظور کرلیا۔ جس کا مشورہ وزیراعظم نریندر مودی نے دیا تھا۔ ان وزراء کو فوری اثر کے ساتھ اُن کے عہدوں سے دستبردار کردیا گیا۔ چودھری وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم تھے۔ صدر نے ہدایت دی کہ وزارت شہری ہوا بازی کا کام کاج وزیراعظم خود دیکھیں گے۔ تلگودیشم پارٹی کے دونوں وزراء کل شام وزیراعظم سے ملے تھے اور اپنے مکتوبات استعفیٰ اُن کے حوالے کردیئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT