Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / راجیو دیال ماتھر کو ایرمارشل کے درجہ پر ترقی

راجیو دیال ماتھر کو ایرمارشل کے درجہ پر ترقی

نئی دہلی ۔ /14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایروائیس مارشل راجیو دیال ماتھر کو ایرمارشل کے رتبہ پر ترقی دی گئی ہے جو اسسٹنٹ چیف آف ایراسٹاف اور جنگی حکمت عملی کے شعبہ میں انچارج تھے ۔ ایرمارشل ماتھر جون 1982 ء میں انڈین ایرفورس کے لڑاکا شعبہ سے وابستہ ہوئے تھے جنہیں مختلف تربیتی و عملی خدمات میں 5000 گھنٹوں کی پرواز کا تجربہ ہے ۔ انڈین ایرفورس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماتھر نے جنگی حکمت عملی کے شعبہ کے علاوہ خلائی اور سائبر شعبوں کی قیادت بھی کی تھی ۔ انہیں 2003 ء میں وشسٹ سیوا میڈل اور 2014 ء میں رتی وشسٹ سیوا میڈل دیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT