Thursday , October 18 2018
Home / شہر کی خبریں / راجیو راہداری نرسا پور ، گھٹکیسر پر اسکائی ویز

راجیو راہداری نرسا پور ، گھٹکیسر پر اسکائی ویز

گول ناکہ تا عنبر پیٹ کے درمیان فلائی اوور کی تعمیر کی تجویز
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ عمارات و شوارع کے عہدیداروں نے راجیو راہداری نرسا پور ۔ گھٹکیسر پر 4300 کروڑ کے روپئے مصارف سے 3 اسکائی ویز اور گول ناکہ تا عنبر پیٹ تک 300 کروڑ روپئے کے مصارف سے فلائی اوور تعمیر کرنے کا ڈی پی آر تیار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو روانہ کردیا ہے ۔ حکومت تلنگانہ نے حیدرآباد میں تین اسکائی ویز اور ایک فلائی اوور تعمیر کرنے کا منصوبہ اور تخمینہ دونوں تیار کرلیا ہے ۔ حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں میں گاڑیوں کی آسانی سے آمد و رفت کو یقینی بنانے ٹریفک مسائل سے عوام کو راحت فراہم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر یہ تجویز تیار کی گئی ہے ۔ راجیو راہداری ، بال نگر رنگ روڈ ، اپل ، گھٹکیسر کے درمیان جملہ 22 کیلو میٹر طویل تین اسکائی ویز تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 4300 کروڑ روپئے کے مصارف ہوں گے اس کے علاوہ گول ناکہ تا عنبر پیٹ کے درمیان 300 کروڑ روپئے کے مصارف سے بھی فلائی اوور تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تمام تجاویز مرکزی حکومت کو روانہ کردی گئی ہے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر اور وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے جب بھی دہلی کا دورہ کیا ہے ۔ اس تجویز پر مرکزی وزراء سے تبادلہ خیال کیا ہے ۔ مرکزی حکومت کی رضا مندی کے بعد محکمہ عمارت و شوارع کے عہدیداروں نے ڈی پی آر تیار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو روانہ کردیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT