Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / راجیو قتل کیس : مجرم کی اپیل سپریم کورٹ سے خارج

راجیو قتل کیس : مجرم کی اپیل سپریم کورٹ سے خارج

نئی دہلی ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج مجرم اے جی پیراریوالن کی اپیل خارج کردی جو اُس نے راجیو گاندھی قتل کیس میں اپنی سزادہی کو حق بجانب ٹھہرانے والے مئی 1999ء کے عدالتی فیصلے کو واپس لینے کی استدعا کے ساتھ داخل کی تھی۔ جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس ایم شانتناگودر کی بنچ نے کہا کہ اسے پیراریوالن کی سزادہی کو برقرار رکھنے والے اپنے 1999ء کے فیصلے میں تبدیلی کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ہے۔ قبل ازیں سی بی آئی نے پیراریوالن کی اپیل خارج کردینے کے حق میں ادعا کیا تھا کہ یہ کوئی بھی محاسن سے عاری اپیل ہے۔ سپریم کورٹ نے آج سی بی آئی کی ’ملٹی ڈسپلنری مانیٹرنگ ایجنسی‘ سے یہ بھی کہا کہ اپنے موقف پر مبنی رپورٹ چار ہفتوں میں پیش کرے۔ سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی 21 مئی 1991ء کی رات ٹاملناڈو کے سری پرمبدور میں منعقدہ انتخابی ریلی میں ایک عورت (بنام دھانو) خودکش بمبار کے دھماکہ میں ہلاکت ہوئی۔ اس واقعہ میں دھانو کے بشمول 14 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT