Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / راجیو چوک پر میٹرو میں دھواں نظر آیا، ٹرین خالی کرائی گئی

راجیو چوک پر میٹرو میں دھواں نظر آیا، ٹرین خالی کرائی گئی

نئی دہلی، 24مئی (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت میں آج صبح راجیو چوک اسٹیشن پر سمے پور بادلی جا رہی میٹرو ٹرین میں دھماکہ کی آواز کے ساتھ دھواں اٹھنے سے ریل گاڑی کو فوراً خالی کروا کر مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے ٹرین کی چھت پر ہلکے دھماکے کی آواز سنی۔ اس کے فوراً بعد ہی ڈبے میں چنگاری کے ساتھ دھواں نکلنے لگا۔ اسٹیشن پر تعینات سیکورٹی گارڈوں نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ٹرین سے سارے مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا اور دوسری ٹرین سے مسافروں کو ان کی منزلوں کی جانب روانہ کیا گیا۔ جس ٹرین میں چنگاری اٹھی تھی اسے پوری جانچ کیلئے ڈپو بھیج دیا گیا ہے۔ یلو لائن پر ریلوے سرویس بحال کردی گئی ہے ۔  اس کے سبب یلو لائن پر میٹرو خدمات میں تھوڑی دیر رخنہ پڑا۔

TOPPOPULARRECENT