Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / راجیو گاندھی ائرپورٹ دنیا کا تیسرا بہترین ائرپورٹ

راجیو گاندھی ائرپورٹ دنیا کا تیسرا بہترین ائرپورٹ

حیدرآباد 17 فبروری ( آئی این این ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ کو سالانہ 5 تا 15 ملین مسافرین کے زمرہ میں دنیا کا تیسرا بہترین ائرپورٹ قرار دیا گیا ہے ۔ یہ مقام ائرپورٹ سرویس کوالیٹی ایوارڈز میں حاصل ہوا ہے جس کا ائرپورٹس کونسل انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے ۔ یہ ایوارڈ سال 2014 کیلئے دیا گیا ہے ۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ کو مسلسل چھٹے سال اس زمرہ میں ٹاپ تین میں رہنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ائرپورٹ لمیٹیڈ کے سی ای او ایس جی کے کشور کے بموجب راجیو گاندھی ائرپورٹ کو اس کے قیام سے ہی دنیا کے ٹاپ 3 ائرپورٹس میں رہنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز اس بات کا عکاس ہے کہ ائرپورٹ میں دنیا بھر سے آنے والے مسافرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جاتی ۔ کہا گیا ہے کہ سالانہ ائرپورٹس کونسل انٹرنیشنل ائرپورٹ سرویس کوالیٹی ایوارڈ مسافرین کی طمانیت کے سروے کی اسا پر دیا جاتا ہے ۔ معیاری ائرپورٹ خدمات کے زمرہ میں یہ اعلی ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے ۔ مسٹر کشور نے بتایا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس زمرہ میں مسلسل چھٹے سال بھی دنیا کے ٹاپ تین ائرپورٹس میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال اس ائرپورٹ کو اے سی آئی ڈائرکٹر جنرل رول آف ایکسیلنس ایوارڈ بھی حاصل ہوا تھا جو مسلسل ٹاپ تین میں رہنے پر دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھٹے سال مسلسل یہ ایوارڈ حاصل کرنا مستقل بنیادوں پر مسافرین کو معیاری تجربہ فراہم کرنے کی دلیل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT