Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / راجیو گاندھی امن کے پیامبر چدمبرم کا تاثر

راجیو گاندھی امن کے پیامبر چدمبرم کا تاثر

چینائی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم ، سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے جنھیں امن کا پیامبر قرار دیتے ہوئے کہاکہ جن لوگوں کو اندیشہ تھا کہ سری لنکا میں امن قائم ہوجائے گا وہی اُن کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ سابق وزیر فینانس نے کہاکہ راجیو کی والدہ اندرا گاندھی نے تاڑ لیا تھا کہ نیوکلیر طاقت کا حامل ہندوستان سوپر پاور کلب میں شامل ہوجائے گا اور اِسی لئے اُنھوں نے پوکھرن 1 تجربہ کیا تھا۔ چدمبرم نے کہاکہ راجیو نے پنجاب، میزورم اور کشمیر میں مختلف امن معاہدے کرائے۔

TOPPOPULARRECENT