Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ای بورڈنگ کا آغاز

راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ای بورڈنگ کا آغاز

ملک میں پہلی سہولت کا وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے افتتاح کیا
حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر شہری ہوا بازی اشوک گجپتی راجو نے آج راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ای ۔ بورڈنگ فسیلیٹی کا رسمی طور پر افتتاح کیا ۔ یہ فسیلیٹی جس کا افتتاح وزیر شہری ہوا بازی نے کیا ، ایرپورٹ کے ٹرمینل بلڈنگ میں داخلہ سے طیارہ میں سوار ہونے تک تمام بورڈنگ پروسیسیس کا احاطہ کرتی ہے ۔ E بورڈنگ فسیلیٹی کو پائلٹ اساس پر حیدرآباد اور بنگلورو میں شروع کیاگیا تھا اور آج اس فسیلیٹی کا باضابطہ آغاز کیا گیا اور اس کے ساتھ جی ایچ آر راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ ڈومسیٹک فلائرس کے لیے E بورڈنگ سہولت فراہم کرنے والا ملک کا پہلا ایرپورٹ بن گیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اشوک گجپتی راجو نے کہا کہ حیدرآباد اور بنگلورو ایر پورٹس بہتر انداز میں چلائے جانے والے ایرپورٹس ہیں اس لیے پہلے یہاں اس سہولت کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس طرح کی سہولت دوسرے ایرپورٹس پر بھی فراہم کی جائے گی تاہم اس کے لیے کوئی وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکوریٹی اور سیفٹی اولین ترجیحات ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ اس موقع پر انہوں نے بیرونی ممالک جانے والے طلبہ کو خبردار کیا کہ وہ مسلمہ یونیورسٹیز کا انتخاب کریں اور اس معاملہ میں زیادہ احتیاط سے کام لیں ۔ ای بورڈنگ سلیوشن سے بورڈنگ کارڈس کے مینول اسٹامپنگ کی ضرورت نہیں رہے گی ۔ اب ایک ڈومیسٹک پاسنجر کو ایرپورٹ میں داخل ہونے کے لیے صرف ایک موبائل ای بورڈنگ کارڈ اور اس کے آدھار کارڈ نمبر کی ضرورت ہوگی ۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس جی کے کشور نے کہا کہ ’ ہم ایک جامع ینڈ ۔ ٹو ۔ ینڈ ای بورڈنگ سلیوشن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں جو ہندوستان کے کسی ایرپورٹ پر پہلی مرتبہ شروع کیا گیا ہے ۔ پائلیٹ پراجکٹ کی کامیابی کے بعد ہم نے ممکنہ کم سے کم وقت میں ای بورڈنگ سہولت کو شروع کرنے کے لیے ہماری صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے ‘ ۔۔

TOPPOPULARRECENT