Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / راجیو گاندھی ایر پورٹ پر یوزر ڈیولپمنٹ فیس بحال

راجیو گاندھی ایر پورٹ پر یوزر ڈیولپمنٹ فیس بحال

حیدرآباد۔/4نومبر، ( پی ٹی آئی) ڈائرکٹر جنرل شہری ہوا بازی نے جی ایم آر گروپ کے زیر انتظام راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ پر یوزر ڈیولپمنٹ فیس کو بحال کردیا ہے۔ ہائی کورٹ کے احکام پر عمل کرتے ہوئے یہ فیس دوبارہ لی جائے گی۔ ایر پورٹس اکنامک ریگولیٹری اتھاریٹی نے یکم اپریل 2014سے ایر پورٹ پر یو ڈی ایف کی وصولی کو برخاست کردیا تھا تاہم جی ایم آر گروپ نے حیدرآباد ہائی کورٹ میں اس برخواستگی کے احکام کو چیلنج کیا تھا۔ کمپنی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ ایر پورٹ اتھاریٹی کے احکام کو کالعدم قرار دے۔ اس کے بعد اس کمپنی کے موافق ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے۔ اب مسافرین سے اندرون ملک فی مسافر 430روپئے اور بین الاقوامی مسافروں سے فی کس 1700 یوزرس چارجس وصول کئے جائیں گے۔ دیگر شرحیں اور چارجس میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

TOPPOPULARRECENT