Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / راجیو گاندھی باڈی بلڈنگ چمپئن شپ

راجیو گاندھی باڈی بلڈنگ چمپئن شپ

حیدرآباد 13 اگسٹ (راست) تلنگانہ باڈی بلڈنگ اسوسی ایشن حیدرآباد سے موصولہ خبر کے بموجب مسٹر راجیو گاندھی میموریل اوپن باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کا 18 اگسٹ کو گاندھی بھون کے پرکاشم ہال میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ اِن مقابلوں میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کا 3.30بجے وزن کیاجائے گا جوکہ 10 مختلف زمروں میں 55 کیلو گرام تا 100 کیلو گرام زمرہ میں منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں میں کامیاب ہونے والے ایتھلیٹ کو مسٹر راجیو گاندھی گریٹر حیدرآباد کا خطاب دیا جائے گا۔ جبکہ ابتدائی تین مقامات کے لئے میڈلس بھی دیئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے ٹی بی بی اے کے سکریٹری سے 9849869860 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

بی سی سی آئی پر کنٹرول کا کوئی ارادہ نہیں : وزیر اسپورٹس
نئی دہلی 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج واضح کردیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی پر کنٹرول کرنے کا اِس کا کوئی ارادہ نہیں۔ تاہم یہ ممکنہ متبادل راستہ ضرور ہے کہ ملک کے ایک خود مختار ادارہ کو حق معلومات کے قانون کے تحت لایا جائے۔ وزیر اسپورٹس سربندا سنوول نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بی سی سی آئی ایک خود مختار ادارہ ہے جوکہ سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر شدہ ہے۔ حکومت کے لئے یہ ممکن نہیں کہ وہ بی سی سی آئی پر کنٹرول حاصل کرتے ہوئے اِس کی یومیہ مصروفیات کو انجام دے۔ سنوول نے اپنا یہ جواب تحریری طور پر دیا ہے۔ وزیر اسپورٹس نے مزید کہاکہ بی سی سی آئی کے اطراف فرنچائز ، میچ فکسنگ اور سٹہ بازی جیسے کئی تنازعات چل رہے ہیں جس سے ہم واقف ہیں اور اِس کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT