Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / راجیو گاندھی قتل کیس کا مجرم موت کا طلبگار

راجیو گاندھی قتل کیس کا مجرم موت کا طلبگار

چینائی ، 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) رابرٹ پئیس جو راجیو گاندھی قتل کیس کے مجرمین میں سے ہے اور زائد از 26 سال سے سلاخوں کے پیچھے بند ہے، اُس نے آج پوزل جیل حکام کو موت طلب کرتے ہوئے درخواست دی۔ رابرٹ عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس کیس کے تمام سات مجرمین کو رہا کردینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن سزا میں کٹوتی کا عمل سپریم کورٹ نے روک دیا۔ رابرٹ نے چہارشنبہ کو ایک خط متعلقہ سپرنٹنڈنٹ آف پریزنس کو پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ اسے اپنی زندگی ختم کرلینے کی اجازت دے دی جائے۔ ایس پی، پریزنس نے اس خط کے تعلق سے سینئر عہدیداروں کو مطلع کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT